پیرومرشد حضرت سیدنا ریاض احمد گوہر شاہی مدظلہ العالیٰ نے اپنی ظاہری موجودگی میں المرکزِ روحانی کوٹری شریف میں کچھ پروگرامز کو ترتیب دیا ۔ جن میں جشنِ عید میلادالنبیﷺ ، 9 محرم الحرام، جشنِ گیارہویں شریف،اور پندرہویں شریف شامل ہیں۔ ان پروگرامز کا مقصد طالبینِ حق کیلئے روحانی فیض و برکات و روحانی تعلیم کو متعارف کرانا اور روحانی تعلیم کے ذریعہ ان محترم ہستیوں کی بارگاہ میں اپنی حاضری کو یقنی بنانا ہے۔ حضرت گوہر شاہی کے نومبر 2001 میں پردہ فرماجانے کے بعد حضرت گوہر شاہی کے صاحبزادگان ان پروگرامز کو اب دربارِ گوہر شاہی (درگاہ) اللہ ھو پہاڑی کوٹری پر اپنی نگرانی میں ترتیب دیتے ہیں۔


جشنِ عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ وسلم
جشنِ عید میلادالنبیﷺ ہر مومن کیلئے عید کا دن ہے اور اس دن کو پیر و مرشد حضرت سیدنا ریاض احمد گوہر شاہی مدظلہ العالیٰ نے نہایت ہی عقیدت و احترام اور شایانِ شان طریقے سے منانے کی تلقین کی ہے۔
1 ربیع الاول سے 11 ربیع الاول تک روزانہ کی بنیاد پر محافل ترتیب دی جاتی ہیں اور خاص 12 ربیع الاول کے روز ایک عظیم الشان جشنِ عید میلادالنبیﷺ کے حوالے سے جلوس دربارِ گوہر شاہی سے حضرت سخی عبدالوہاب شاہ جیلانی کے دربار تک نکالا جاتا ہے جسمیں عاشقانِ رسولﷺ کثیر تعداد میں شامل ہوکر اپنی عقیدت و محبت کا اظہار کرتے ہیں۔


محفلِ شہدائے کربلا
یہ محفل شہدائے کربلا حضرت امام حسین علیہ السلام کی یاد میں منعقد کی جاتی ہے۔ اس دن کو حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کے دین کیلئے دی گئی قربانی اور حضرت امام حسین علیہ السلام کا اپنے ناناؐ سے کئے گئے احد کا دن قرار دیا گیا۔
اس دن حضرت امام حسین علیہ السلام نے حق کی خاطر جو قربانی دی وہ تاقیامت نہیں بھولائی جاسکے گی۔