دجال کی ساتھی عورتیں

دجال کے خروج اور عروج میں عورتوں کا کردار بہت اہم ہوگا۔

آپ صلی اللہ علیہ و سلم  نے فرمایا کہ
’’جب دجال نکلے گا تو سب سے پہلے عورتیں اس کی بات مانیں گی۔‘‘
(رواہ الطبرانی فی الاوسط و رجالہ رجال الصحیح)

اور ایک دوسری حدیث مبارکہ  میں آپ صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا کہ
’’دجال کی طرف سب سے زیادہ عورتیں جائیں گی یہاں تک کہ آدمی اپنے گھر میں اپنی ماں، چچی، بہن، بیوی اور بیٹی کو اس ڈر سے باندھ دے گا کہ کہیں وہ دجال کی طرف نہ چلی جائیں۔‘‘

ابو سعید خدری کہتے ہیں کہ
’’دجال جہاں پر جانے کا ارادہ کرے گاتو ایک لئیبہ نامی عورت اس سے قبل وہاں پر جاکر لوگوں سے کہے گی کہ دجال تمہاری طرف آرہا ہے لہذا اس سے ڈرواور اس کی مخالفت کے نتائج سے خبردار رہو۔‘‘
کنزالعمال، ج 14،ص 602،فتن ابن حماء ، ص 151

%d bloggers like this: